ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن پارٹیوں کا غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ

اپوزیشن پارٹیوں کا غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ

Mon, 08 May 2017 11:22:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں سیاسی بھونچال آنا اب طے ہے۔اب تک ایمانداری کے ڈنکے پر حکومت بنانے والی عام عادمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال پر ہی بدعنوانی کا الزام لگ گیاہے ۔اپوزیشن پارٹیوں نے ان کے استعفی کا مطالبہ کردیاہے۔یہ الزام کسی اور نے نہیں ،بلکہ اروندکجریوال کی ہی کابینہ کے سابق وزیر رہے کپل مشرا نے الزام لگایا ہے ۔کپل مشرا نے ایک 2 لاکھ نہیں ،پورے دو کروڑ روپے نقدلین دین کی بات کہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک زمین کے سودے کے لیے ستیندر جین نے اروند کیجریوال کودوکروڑ روپے نقد دئیے ہے۔اس قسم کے الزامات خود اروند کیجریوال پرلگنے کے بعداپوزیشن پارٹیوں نے اروند کجریوال سے استعفیٰ کامطالبہ کرناشروع کردیا ہے۔دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اجے ماکن نے کہاکہ اروند کیجریوال جن چیزوں کے لے کر اقتدار میں آئے تھے، اب وہ سب پیچھے چھوٹ گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب کیجریوال کو کانگریس پر الزام لگانے سے پہلے خود سوچنا چاہیے ۔ماکن نے کہا کہ اب تک چار وزراء کوہٹایاجاچکاہے،6 وزراء پر الزامات لگ چکے ہیں ۔ادھر کانگریس کے ایک دوسرے لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ کجریوال کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیناچاہیے ، تاکہ قانون اپنا کام کر سکے، ان کے عہدے پر رہتے ہوئے غیر جانبدارانہ جانچ ممکن نہیں ہے۔وہیں بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا نے کہا کہ کابینہ وزیر ہی جب ایسی بات کر رہا ہے، تو یہ صاف ہے کہ جو لوگ بدعنوانی کوختم کرنے کی بات کررہے تھے، اب وہ خود گلے تک بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔گپتا نے کہا کہ جب ہم نے پوچھاکہ11مہینوں تک ٹینکرگھوٹالے کی فائل کیوں دبائے رکھی گئی؟۔ تب وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ ہم بدعنوانی کے ایک بڑے معاملے کاانکشاف کرناچاہتے تھے۔بی جے پی لیڈر پربھات جھا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اقتدار کے لالچی لوگ ہیں، یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طورپراس حکومت کوبرخاست کر دینا چاہیے تاکہ قانون غیر جانبدارہوکر اپنا کام کر سکے۔


Share: